چوہدری محمد سرور کی طرف سے ٹی ڈی سی کیلیے 10کنال زمین عطیہ کے موقع پر اہم تقریب    

Former cm punjab,Chaudhary sarwar,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) 15جنوری 2023 کو دی ڈائبٹیز سنٹر (ٹی ڈی سی)  اسلام آباد نے سرور فاؤنڈیشن اور معراج خالد ٹرسٹ کیساتھ مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کیے۔ اسکا انتظام ٹی ڈی سی اور مستحق افراد کی زندگیوں کو بدلنے اور انہیں محفوظ بنانے کی سماجی تنظیم سرور فاؤنڈیشن کے درمیان باہمی تعاون کے نتیجے میں ہوا۔

اس حتمی مرحلے کو پایہٗ تکمیل تک پہچانے کیلیے باقاعدہ تقریب کا انعقاد ہوا۔ یہ تقریب ائرپورٹ روڈ لاہور پر واقع سرور فاؤنڈیشن کے آفس میں رونما ہوئی۔ اس کا مقصدچوہدری محمد سرور کی طرف سے ٹی ڈی سی کو عطیہ کی گئی10کنال زمین باقاعدہ طور پر حوالے کرنا تھا۔

تقریب میں ٹی ڈی سی کی جانب سے چیئرمین ڈاکٹر اسجد حمید، سی ای او طاہر ایم عباسی، ڈاکٹر ثناء معظم، راجہ ذین رحمٰن اور سرور فاؤنڈیشن کی طرف سے پیٹرن ان چیف اورسابق گورنرچوہدری محمد سرور اور  معراج خالد ٹرسٹ کے صدر رانا محمد منشاء نے شرکت کی۔ ٹی ڈی سی کی سینئر انتظامیہ نے پاکستان کو ذیابیطس سے محفوظ بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور اس مقصد کی تکمیل کیلیے چوہدری محمد سرور جیسی سماجی شخصیت کی طرف سے فراخدلانہ تعاون کو سراہا۔ سابق گورنر نے اپنے ادارے کے وژن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ڈی سی کے ساتھ تعاون ہمارے مشن کی تکمیل اور دلی مسرت کا باعث ہے۔لاہور شہر کی مشہور سماجی شخصیات بھی تقریب کا حصہ بنیں۔ ایونٹ کا اختتام نیک تمناؤں کیساتھ ہوا۔