ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں نگراں سیٹ اپ، عمران خان اور پرویز الہٰی کی آج ملاقات کا امکان

imran khan ,pervaiz elahi
کیپشن: imran khan ,pervaiz elahi
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب میں نگراں سیٹ اپ کے معاملے پر تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے درمیان آج اہم ملاقات کا امکان ہے

ذرائع کے مطابق عمران خان اور پرویز الہٰی کی زمان پارک لاہور میں ملاقات کا امکان ہے جس میں نگراں سیٹ اپ کے لیے ناموں پر مشاورت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان مشاورت کے بعد پرویز الہٰی کو نگراں سیٹ اپ کے لیے نام دیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان سے آج بھی پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوں گی جن میں خیبر پختون خوا اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق مشاورت ہو گی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان وزیرِ اعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق بھی مشاورت کریں گے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر فوکل پرسن برائے ٹریڈرز ناصر سلمان نے الیکشن مہم کا آغاز کردیا، فوکل پرسن ناصر سلمان نے پی پی 155 کے علاقے گلبرگ عنایت کالونی میں گھر گھر جاکر چیئرمین عمران خان کا پیغام پہنچایا۔

فوکل پرسن چیئرمین عمران خان برائے ٹریڈرز ناصر سلمان کی جانب سے پی پی 155کے علاقے عنایت کالونی میں ڈور ٹو ڈور مہم میں پرویز رندھاوا، محمد راشد، سلیم بھٹی، عارف بٹ ، حفیظ بٹ ، دیوان مہدی شاہ ،ضیاء الدین سمیت پی ٹی آئی کارکنان کے علاوہ معززین علاقہ بھی موجود تھے۔