ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید سردی کی لہر ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

 شدید سردی کی لہر ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
کیپشن: Weather Situation
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ملک کے میدانی علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں اور بالائی علاقوں میں برف کا راج ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، میدانی علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں برف کی حکمرانی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیش تر اضلاع شدید سردی کی لہر کی لپیٹ میں ہیں، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ گیا، پائپ لائنوں میں پانی اور سڑکوں پر کھڑا پانی بھی جم گیا ہے، اور شدید سردی کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-15/news-1673763986-1513.jpg

بلوچستان کے بیش تر اضلاع میں آج موسم خشک اور شدید سرد رہے گا، زیارت منفی 11، قلات منفی 10، نوکنڈی، مستونگ میں درجہ حرارت منفی 9، دالبندین منفی 8، چمن منفی 7، پشین منفی 6، ژوب منفی 5، پنجگور میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-15/news-1673764066-1988.jpg

کراچی میں بھی سردی بڑھ گئی، آج اتوار کو رواں سیزن کی سرد ترین صبح ہے، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب شہرلاہور میں بھی درجہ حرارت 6ریکارڈ کیاگیا جس کی وجہ سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بارش کاتاحال کوئی امکان نہیں۔