عوام کیلئے ایک اور بری خبر

Medicines
کیپشن: Medicines
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) عوام کیلئے ایک اور بری خبر، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ( ڈریپ) نے 110 سے زائد دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں کینسر، نفسیاتی امراض اور اعضا کی پیوند کاری سمیت جان بچانے والی ادویات کی  قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے سے کمپنیوں نے بنانا بندکردی ہیں۔

وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈریپ نے 110 سے زائد دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔ ڈریپ نے قیمتوں میں اضافے کی سفارش اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعدکی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈریپ کو 400 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ ملک میں اینستھیزیا کے علاوہ دیگربیماریوں کے علاج کی ادویات کی بھی قلت ہے۔