(محمدساجد) بالی ووڈ انڈسٹری کی سپر سٹار نوازالدین صدیقی نے اپنی منفرد اداکاری کی بدولت متعدد ہٹ فلمیں کی، ان کے چاہنے والے نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک میں موجود ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اداکار کو گارڈ نے دھکا دے دیا اور بعد میں خود ہی سنبھالا۔
تفصیلات کےمطابق نواز الدین صدیقی کا تعلق اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر سے چالیس کلومیٹر دور واقع بھوانا گاؤں سے ہے۔ ان کی پیدائش کاشت کاروں کے ایک خاندان میں ہوئی۔ نواز الدین اکثر کھیت میں ہل چلاتے ہوئے اپنے تصاویر شیئر کرتے آئے ہیں۔دلی کے نیشنل سکول آف ڈرامہ میں ایڈمیشن لیا۔ اس دور میں نواز الدین نے ایک فیکٹری میں بطور سکیورٹی گارڈ بھی کام کیا۔سنہ 2000 میں نواز الدین نے ممبئی کا رخ کیا۔تقریباً پانچ سال کی جدوجہد کے بعد انہیں ’سرفروش‘ اور ’منا بھئی ایم بی بی ایس‘ میں چھوٹے رول ملے۔
بالی ووڈ نگری میں آج کی مثال نہیں ملتی، کل کے نوازالدین صدیقی اب ایک سپر سٹار بن چکے ہیں،یہی وجہ ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکار نوازالدین صدیقی اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے کافی مقبول ہیں، بالی ووڈ کے میں ایکشن اور سننی خیزفلموں میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوانے والے نوازالدین صدیقی نے اب ہالی ووڈ میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔
سول میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کے چاہنے والے ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں اور وہ گاڑی میں بیٹھ کرجانے لگے ہیں، اداکار کے گارڈ نے ہجوم کو ایک طرف کرتے جلدی میں نوازالدین صدیقی کو ہی گاڑی سے پیچھے دھکیل دیا۔ ویڈیومیں نظر آرہا ہے کہ جیسے ہی گارڈ نے ان کو پیچھے ہٹایا اس کے فوراً بعدنوازالدین صدیقی کو پکڑ کر گاڑی میں بیٹھایا اور معذرت کی۔
View this post on Instagram