خاتون کے پیٹ سے 20 سال پرانی سرجیکل قینچیاں برآمد

Surgical Scissors
کیپشن: Surgical Scissors
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹروں کی  مبینہ غفلت کے باعث بچینا نامی خاتون کو  پیٹ میں دو سرجیکل قینچیوں کے ساتھ 20 سال تکلیف میں گزارنا پڑے۔

بنگلادیش سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ بچینا کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2002 میں چواڈانگا کے ایک کلینک سے پتھری کا آپریشن کروایا تھا جس کے بعد سے مسلسل ان کے پیٹ میں درد رہتا تھا، خاتون نے آپریشن کرنے والے ڈاکٹر سے بھی دوبارہ درد کی شکایت کی مگر آپریشن کرنے والے ڈاکٹر نے ان کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ درد معمول کے مطابق ہے اور انہیں فکر نہیں کرنی چاہیے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-01-15/news-1642234950-5448.jpg

بچینا کو اس درد کے ساتھ بیس سال گزارنے پڑے جبکہ اس عرصے کے دوران وہ اس پیٹ درد کا علاج کروانے کے لئے دیگر کئی ڈاکٹروں کے پاس گئیں تاہم ہر ڈاکٹر نے عام نسخہ دے کر انہیں چلتا کر دیا۔

حال ہی میں جب خاتون کا درد ناقابلِ برداشت ہوا تو آخر کار ایک ڈاکٹر نے انہیں ایکسرے کا مشورہ دیا جس سے معلوم ہوا کہ آپریشن کے بعد ڈاکٹرز کی غفلت  سے بھولی جانے والی سرجیکل قینچیوں کی ایک جوڑی  20 سال بعد ان کے پیٹ سے نکال لی گئیں، جس بعد اب شدید مشکل اور درد میں زندگی گزارنے والی بچینا اب صحتیاب ہو رہی ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-01-15/news-1642234901-8100.jpg

یاد رہے کہ یہ ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کا کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی دنیا بھر میں اس طرح کے کئی کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer