پی ڈی ایم پر مایوسی کی دھند چڑھ چکی ہے:فردوس عاشق اعوان

 پی ڈی ایم پر مایوسی کی دھند چڑھ چکی ہے:فردوس عاشق اعوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زیشان صفدر: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ   پی ڈی ایم پر مایوسی کی دھند چڑھ چکی ہے، شدید سردی میں پی ڈی ایم گھر بیٹھے، اگر نہ بیٹھے تو پنجاب میں پی ڈی ایم کو لسی پلائیں گے۔

       معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے نوے شاہراہ میں وزیر اعظم کے لاہور دورے سے متعلق پریس کانفرنس کی، انہوں نے بتایا کہ اج وزیر اعلی پنجاب نے حکومت پنجاب کی ترجیحات، عوام دوست منصوبے، ریلف پالیسی سمیت دیگر معاملات پر بریفنگ دی، پنجاب میں زرعی پیداوار ٹیکنالوجی کے فقدان، اعلی کوالٹی بیج کے فقدان سے پرفارم نہیں کر پارہا۔زراعت، لائیو سٹاک اور معیشت کے فروغ کے لیے وزیر اعظم نے اج زراعت کے اندر پیش کردہ ریفارمز کو منظور کیا، چینی کی قیمتوں کو نیچے لانے کے لیے حکومت درآمدگی کا فیصلہ کر چکی ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت زراعت کی ترقی کے لیے ہومن ریسورسز کو جدید ٹریننگ کروانے جارہی ہے تاکہ پنجاب میں زراعت کی پیداوار کو بہتر بنایا جاسکے، عوام کے ریلیف کے راستے میں آنے والی رکاوٹ کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، اج کی میٹنگ میں قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنے پر وزیر اعظم نے چیف سیکرٹری اور ائی جی پنجاب کی تعریف کی، وزیر اعظم نے گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کا افتتاح کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے اندر مواصلاتی نظام کو بہتر سستا اور جدید سہولیات دینے کے حوالے سے متعلقہ افسران کو بریفننگ دی، پٹرول کی بڑھتی قیمت کے متعلق بتایا کہ تیل کا ریٹ کسی ایک ملک کے ذاتی ترجیحات پر نہیں بنتا، پاکستان کے خزانے کی اتنی سکت نہیں کہ تیل پر سبسڈی دے سکے، پچھلی حکومت ملک کے خزانے کو چونا لگا کر چلی گئی ہے۔، وقت کے ساتھ تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔

 انہوں نے سیاسی مخالفین کو اڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کرپشن کی گھٹی قبضہ مافیا کو کھلاتی رہی ہے، جس کو ختم کرنے میں وقت لگے گا، پی ڈی ایم کے ٹولے پر مایوسیوں کی دھند چڑھ گئی ہے، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ پیپلز پارٹی نے پنڈی جانے سے انکار کیا ہے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر وزیر اعظم سینیٹ کے الیکشن کی حکمت عملی طے کریں گے اور پی ڈی ایم والے شدید سردی میں گھر بیٹھیں اگر نہیں بیٹھے تو پنجاب میں پی ڈی ایم کو لسی پلائیں گے۔

       

Shazia Bashir

Content Writer