ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک کی صارفین کے لیے نئی پالیسی متعارف

ٹک ٹاک کی صارفین کے لیے نئی پالیسی متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سماجی رابطے کی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے نئی پالیسی متعارف کرادی۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کی جانے والی پالیسی میں بتایا گیا ہے کہ 18 سال یا اُس سے کم عمر صارفین کے لیے پالیسی میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔نئی تبدیلیوں کے تحت اب 18 سال یا اُس سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹ پبلک کے بجائے پرائیوٹ کردیے جائیں گےجبکہ 15 سال کی عمر تک کے بچوں کے اکاؤنٹ پر ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت ختم کردی جائے گی۔ ٹک ٹاک کے مطابق پندرہ سال یا اُس سے کم عمر بچے اب ڈو اٹ فیچر استعمال نہیں کرسکیں گےجبکہ 16 سے 18 سال تک کی عمر کے بچوں کو یہ سہولت دستیاب رہے گی۔
کمپنی نے بتایا کہ اس سہولت کو استعمال کرنے کے لیے انہیں اپنے مینیو اور سیٹنگز میں جاکر تبدیلی کرنا ہوگی۔
کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عمر کا تعین اکاؤنٹ بناتے وقت درج کی جانے والی تاریخ پیدائش پر کیا جائے گا، جن اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے انہیں بذریعہ نوٹیفکیشن آگاہ کردیا جائے گا۔
ٹک ٹاک نے واضح کیا کہ اُس نے پالیسی میں تبدیلی حفاظتی اقدامات کے تحت کی ہے تاکہ بچے محفوظ طریقے سے پلیٹ فارم سے جڑے رہیں اور والدین کے تحفظات کو بھی ختم کیا جاسکے

Raja Sheroz Azhar

Article Writer