علی اکبر: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں دو بار اضافہ ظلم قرار دے دیا۔
مریم نواز نے اپنے ٹویٹ ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایک ماہ میں دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا، ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستے عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے، حکمران پوچھتے ہیں کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے؟
اسی ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے۔ آپ پوچھتے ہیں کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے؟ اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہیں۔ کیا ہم گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں؟ بالکل نہیں!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 15, 2021
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوام کو حکمرانوں کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہے۔ کیا ہم گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں؟ ایسا بالکل نہیں ہو گا۔