(سٹی 42) پنجاب حکومت نے موسم گرما کی چھٹیاں کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس بات کا اعلان صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے ایک تقریب کے دوران کیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹینڈنگ کمیٹی چیمبر آف کامرس برائے تعلیم سے وزیر تعلیم مراد راس نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں چیمبر کے صدر میاں مصباح، نائب صدر ناصر حمید، سرونگ سکولز صدر میاں رضا و دیگر موجود تھے۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ یکساں نصاب، سنگل بک سمیت دیگر ایشوز پر سٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ نجی سکولز کے حوالے سے مجوزہ قانون پر بھی مالکان کو اعتماد میں لیا جائیگا۔ ایل ڈی اے ایکٹ اور مالی پیکج پر ہمدردانہ غور کرینگے۔
Visited Lahore Chamber of Commerce and appraised them of the initiatives taken in education in our tenure. Answered all the questions and concerns they had on various subjects. I thank the President and his team for inviting us to the Chamber. pic.twitter.com/6ygiTnd93R
— Murad Raas (@DrMuradPTI) January 14, 2021
ذرائع کے مطابق سرونگ سکولز صدر میاں رضا نے کہا کہ وزیر تعلیم پنجاب سے ملاقات اطمینان بخش رہی۔ مالی پیکج، مختلف ٹیکسز میں چھوٹ کے منتظر ہیں۔ وزیر تعلیم نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ حکام اور سرونگ سکولز کی کمیٹی بنانے کا بھی آرڈر دیا۔