ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے بابر اعظم کو خوشخبری سنا دی

عدالت نے بابر اعظم کو خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا حکم معطل کر دیا,عدالت نے ایس ایچ او نصیر آباد اور حامیزہ مختار کو نوٹس جاری کر کے 8 فروری کو جواب طلب کر لیا۔
جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی, درخواستگزار کی طرف سے وکیل نےموقف اختیار کیا کہ سیشن عدالت نے حقائق کے برعکس بابر اعظم  کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم جاری کیا، حامیزہ مختار نے بابر اعظم کو بلیک میل کرنے کیلئے جھوٹی درخواست دائر کی، خاتون 2018ء میں ہی بابر اعظم سے صلح کر کے معاملے ختم کر چکی تھی۔

پولیس نے بھی حامیزہ مختار دھمکی آمیز کالز موصول ہونے متعلق منفی رپورٹ پیش کی، سیشن عدالت نے شواہد کے بغیر بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کے حکم پر عملدرآمد روکا جائے، مزید استدعا کی گئی کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کی کارروائی غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کی جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے پر عدالت نےبابر اعظم کیخلاف ایف آئی آر  درج کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer