ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ حتمی فیصلہ ہوگیا

تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ حتمی فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)کورونا وائرس کے باعث بند سکول کھولنے سے متعلق فیصلہ ہوگیا، تعلیمی اداروں کے کھولنےسے متعلق  اہم اجلاس میں کی صدارت وفاقی  وزیرتعلیم شفقت محمود نے کی، کانفرنس میں صوبائی وزیر ہیلتھ سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم بھی شرکت  کی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  تعلیمی ادارے 18 جنوری سےکھلیں گے۔رواں سال بغیر امتحان کسی کو پاس نہیں کیا جائیگا،15 ستمبر کو تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا،اس وقت بیماری لگنے کا ریٹ 1.9 کے قریب تھا،26 نومبر کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا تو مثبت شرح 7.14 ہوگئی تھی، ماہرین نے بتایا تھا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے سے مثبت شرح کم ہوگی۔کورونا کی مثبت شرح 7.14 سے کم ہوکر 6.10 ہوگئی ہے۔

وفاقی  وزیرتعلیم شفقت محمود  کا کہناتھا کہ ابھی بھی کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں،پچھلے 8 ماہ کے دوران تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے،اس سال کسی بچے کو امتحان کے بغیر پاس نہیں کیا جائے گا،18 جنوری سے نویں سے 12 ویں جماعت کی کلاسیں شروع ہوجائیں گی،پرائمری سے 8 ویں تک کی کلاسیں یکم فروری سے کھلیں گی،ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھلیں گے، ان کا مزید کہناتھا کہ اگلے ہفتے تمام صورتحال پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔

وفاقی  وزیر نے کہا کہ شہروں میں کورونا کی شرح دیکھ کر مزید فیصلے کئے جائیں گے،پرائمری سے مڈل کی کلاسیں 25 جنوری کے بجائے یکم فروری سے کھلیں گی، علاوہ ازیں اجلاس میں شہروں میں کورونا کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا،شفقت محمود کا کہناتھا کہ اگلے ہفتے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا،شہروں میں کورونا کی شرح دیکھ کر مزید فیصلے کئے جائیں گے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیرتعلیم شفقت محمود  نے ماہرین صحت کی مشاورت سے فیصلہ کیا،اہم اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم اور معاون خصوصی صحت بھی شریک ہوئے،وزارت صحت و تعلیم کی جانب سے سکول کھلنے سے متعلق صورتحال کاجائزہ لیا گیا،وفاقی وزیر تعلیم کا کہناتھا کہ سکول کھولنا میری خواہش ہے لیکن حتمی فیصلہ صحت کی بنیاد پرہوگا۔ ماہرین صحت کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا،طلبہ کی صحت اولین ترجیح ہے۔صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس  صوبائی وزیر تعلیم مراد راس اور راجہ یاسر ہمایوں نے آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، کانفرنس ساڑھے گیارہ بجے اسلام آباد میں ہو ئی۔

دوسری جانب تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بھی معمول پر آنے لگی پنجاب یونیورسٹی نے کانووکیشن منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا گورنر پنجاب اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کانووکیشن کی اجازت دے دی، اجازت کے بعد یونیورسٹی نے 130ویں کانوکیشن کے لیے تیاریاں شروع دیں، کانووکیشن 10 فروری کو پنجاب یونیورسٹی فیصل ایڈٹیوریم میں منعقد ہوگا، 130ویں کانووکیشن میں 1100 طلباء کو ڈگریاں دینا مقصود تھیں، کورونا وباء اور سماجی فاصلہ کے پیش نظر 650 طلباء کو ڈگریاں دی جائینگی، 130واں کانووکیشن دسمبر 2020 میں منعقد ہونا تھا کورونا وباء کے پیش نظر اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer