ظالم ماں کے ہاتھوں قتل سے بچنے والی شیرخوار گڑیا چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے

ظالم ماں کے ہاتھوں قتل سے بچنے والی شیرخوار گڑیا چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) ظالم ماں کے ہاتھوں موت سے بچنے والی نومولود بچی کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال انتظامیہ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد کردیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچی کی نگہداشت کرے گا۔    

کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں منگل کے روز 18 سالہ لڑکی مہوش نے واش روم میں بچی کو جنم دیا اور مبینہ طور پر اپنا گناہ چھپانے کیلئے اپنی بہن کے ہمراہ نومولود کو جان سے مارنے کیلئے شاپنگ بیگ میں لپیٹ کر واش روم کی ٹینکی میں پھینک دیا۔ تاہم فرار ہوتے ہوئے ظالم ماں اور اس کی بہن کو سیکورٹی اہلکاروں نے پکڑ لیا۔

نومولود بچی کو ٹینکی سے برآمد کیا اور نیم مردہ حالت میں نرسری میں شفٹ کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے نومولود کی سانسیں بحال کیں۔ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال نے نومولود بچی کو نگہداشت کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد کر دیا ہے۔

ایم ایس کوٹ خواجہ سعید ہسپتال ڈاکٹر اکبر علی نے اپنی نگرانی میں نومولود بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حکام کے حوالے کیا۔