ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے سرکاری کالجز کو خوش کردیا

پنجاب حکومت نے سرکاری کالجز کو خوش کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل)سرکاری کالجز کی طویل عرصے بعد سنی گئی، پنجاب حکومت نے کالجز کی تعمیر اور سہولیات کی فراہمی کیلئے 12 کروڑ نوے لاکھ روپے جاری کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت نئے کالجز کی تعمیر اور سہولیات کی فراہم کیلئے 12 کروڑ نوے لاکھ جاری کردئیے،اس حوالے سے محکمہ خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تمام فنڈز محکمہ پی اینڈ ڈی کی منظوری کے بعد براہ راست محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اکاؤنٹ میں منتقل کردئیے گئے ہیں، جن سے رواں مالی سال میں کالجز کی ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جائیں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer