ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’نواز شریف واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں‘‘

’’نواز شریف واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ تشویشناک حالت کے مریض گھروں کی بجائے ہسپتالوں میں رہتے ہیں، وقت آگیا ہے کہ نواز شریف جس معاہدے کے تحت گئے واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں۔

یونیک سکول سسٹم کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صنعت و تجارت اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اشرافیہ اور عام آدمی کیلئے الگ الگ قانون ہے، نواز شریف جس بنیاد پر لندن علاج کروانے گئے وہ انہوں نے ہوٹل میں میٹنگ میں بیٹھ کر جھٹلا دیا۔ تشویشناک حالت کے مریض گھروں کی بجائے ہسپتالوں میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے اداروں اور عوام کیساتھ مذاق کیا ہے۔ اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ نے نواز شریف کو خط لکھ دیا ہے، واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں اور سزا پوری کریں۔