پی ٹی آئی حکومت کا نیا یوٹرن، فکسڈ ریٹ کی سہولت واپس لے لی

پی ٹی آئی حکومت کا نیا یوٹرن، فکسڈ ریٹ کی سہولت واپس لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) تحریک انصاف حکومت کا تاریخی یوٹرن، جنوری 2019ء میں برآمدی صنعتوں کو دی گئی فکسڈ ریٹ کی سہولت واپس لے لی۔

وفاقی حکومت کے فیصلے سے ایکسپورٹ سیکٹر تباہ ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا، وزارت پانی و بجلی نے ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے بجلی کے فکسڈ ریٹ کا فیصلہ واپس لے لیا، حکومت نے جنوری 2019 میں ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے بجلی کے فکسڈ ریٹ کی سہولت دی تھی، فکسڈ ریٹ کی سہولت سے ایک سال میں برآمدات میں 36فیصد اضافہ ہوا، اب فکسڈ ریٹ ختم ہونے سے ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے بجلی کا ٹیرف 20 روپے ہوجائے گا، محکمہ فنانس نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو چارجز میں اضافے کی ہدایت جاری کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer