ہنرمند نوجوانوں نے ریکارڈ قائم کردیا

ہنرمند نوجوانوں نے ریکارڈ قائم کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) حکومت نے نوکریاں دینے سے ہاتھ اُٹھایا تو ہنرمند نوجوان خود کھڑے ہو گئے،2019 میں بیرون ملک سے فری لانس زرمبادلہ کی مد میں نوجوانوں نے 42 فیصد اضافہ کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت میں آنے سے قبل نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ کیا مگر حکومت میں آنے کے بعد ہاتھ کھڑے کردئیے ، مگر ہنرمند نوجوانوں نے بیرون ملک سے فری لانس پراجیکٹس حاصل کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

انٹرنیشنل ادارے پے و نئیر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نوجوانوں نے سال 2019 میں فری لانس کی کمائی میں 42 فیصد اضافہ کیا، جس میں پنجاب کے نوجوانوں کا حصہ 90 فیصد رہا،فری لانس پیسہ کمانے والے ٹاپ ٹین ممالک میں پاکستان 47 فیصد اضافے کیساتھ چوتھا نمبر پر آ گیا، جس نے بھارت اور بنگلہ دیش کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 25 سے 34 سال کے افراد نے کمائی میں 57 فیصد شئیر حاصل کیا، جس کی بڑی وجہ پنجاب میں ڈیجیٹل سکلز بڑھانے کے پروگرامز رہے جن سے ٹریننگ حاصل کرکے نوجوانوں نے فائدہ اٹھایا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer