(شہبازعلی) قومی سلیکشن کمیٹی نےبنگلہ دیش کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیےقومی اسکواڈ کی تشکیل کے لیےمشاورت کا آغاز کردیا، سابق کپتان سرفراز احمد اورکامران اکمل کےنام بھی سیریز کےلیےزیرغور ہیں.
ہوم گراونڈ پربنگالی ٹائیگرزکا مقابلہ کرنےکےلیےٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی تشکیل کےلیےقومی سلیکشن کمیٹی نےمشاورت کا آغاز کردیا۔ ذرائع کےمطابق فاسٹ باولرحارث روف،آل راونڈرعماد بٹ،فہیم اشرف،اسپنرنعمان علی،ظفرگوہر،بلال آصف کے ساتھ ساتھ سابق کپتان سرفراز احمد اوروکٹ کیپر کامران اکمل کےنام بھی زیرغورہیں، اوپنرفخرزمان اورفاسٹ باولر حسن علی کی فٹنس رپورٹ کلیئرآنےکی صورت میں ان کےناموں پر بھی غور کیا جائےگا جبکہ سابق کپتان شعیب ملک اور محمد حفیظ کی ٹیم میں واپسی کےامکانات نہ ہونےکےبرابرہیں۔
ذرائع کےمطابق بابراعظم،آصف علی،محمد عامر،شاداب خان،محمد موسی،محمد حسنین،خوشدل شاہ اورعماد وسیم کی ٹیم میں شمولیت کےقوی امکانات ہیں، قومی سلیکشن کمیٹی آئندہ چندروز میں اس اہم سیریز کےلئےاسکواڈ کا اعلان کردے گی۔
دوسری جانب پی سی بی حکام نےسیریز کےلیےتیاریوں کا آغازکردیا ہے، میچزکےاوقات کار اورٹکٹس کی قیمتوں کے حوالےسےمشاورت کا سلسلہ جاری ہےاورجلد اعلان کردیا جائےگا، سیریز کے لیےٹکٹوں کی قیمیت ماضی کی نسبت کم رکھنے پر اتفاق رائے ہوچکا ہے.