ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقارگھمن)شہر میں سردی کی شدید لہر کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، دھوپ نے موسم سہانا کردیا، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے میٹرولوجسٹ ثاقب حسین کا کہنا ہے کہ آئندہ تین سے چار روز علی الصبح اور رات کو دھند ہوگی، جبکہ شمالی پنجاب کے اضلاع میں ہفتہ اور جمعہ کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ثاقب حسین کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی اور وسطی پنجاب میں موسم خشک اور سرد رہے گا، لاہور شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت پانچ ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ پندرہ ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer