بزدار حکومت نے کینسر کے مریضوں کو لاوارث چھوڑدیا

بزدار حکومت نے کینسر کے مریضوں کو لاوارث چھوڑدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود: پنجاب بھر میں کینسر کے مریض لاوارث ہوگئے۔پنجاب حکومت نے علاج سے ہاتھ کھینچ لیا۔بزدار حکومت کی بے حسی کی وجہ سے مریض علاج سے محروم ہوگئے۔

پنجاب  حکومت کی بے حسی اور ہٹ دھرمی سے کینسر کے مریضوں کی امیدیں دم توڑنے لگیں، غریب مریضوں کیلئے مفت ادویات پروگرام کی فراہمی تاحال غیر یقینی کا شکار ہیں۔

کابینہ کمیٹی کی جانب سے کینسر کے علاج کیلئے بہترین قرار دیا جانے والا سابقہ حکومت کا پروگرام حکومتی انتقام کی بھینٹ چڑھ گیا ، فنڈز منظوری کے باوجود اجرا میں تاخیر پر سوالیہ نشان  لگا ہوا ۔

یاد رہے کینسر کے مریض کے علاج کیلئے لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں،امیر لوگ تو اس مرض کا علاج کروا لیتے ہیں لیکن غریب کیلئے حکومتی یا مخیر حضرات کی مدد کے بغیر مشکل ہی نہیں ناممکن ہوتا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer