(فہد علی) بادامی باغ میں گھریلو جھگڑے پر مشتعل شوہر کی فائرنگ سے بیوی زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔خاتون کی شناخت سمینہ کے نام سے ہوئی ہے،خاتون کو زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمی خاتون، ٹیپو سلطان نامی شخص کی پہلی بیوی ہے جبکہ مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔