ایف بی آر نے کامران کیانی، ندیم ضیاء کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی آخری مہلت دیدی

ایف بی آر نے کامران کیانی، ندیم ضیاء کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی آخری مہلت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایف بی آر نے پراپرٹی چھپانے کے معاملہ پر کامران کیانی اور ڈائریکٹر پیراگون ندیم ضیاء کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے اکیس جنوری کاتک آخری مہلت دیدی،  جواب نہ دینے کی صورت میں ٹیکس عائد کرنے کیلئے یکطرفہ کارروائی ہوگی۔

ایف بی آر نے کامران کیانی اور پیراگون کے ڈائریکٹر ندیم ضیاء کو حتمی شوکاز نوٹس جاری کرکے21 جنوری کی ڈیڈ لائن دے دی۔ ایف بی آر نے کامران کیانی کو سال 2015 کے گوشوارے جمع نہ کروانے پر نوٹس جاری کیا تھا، ایف بی آر کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق کامران کیانی نے سال 2015 میں 33 کروڑ 60 لاکھ روپے کی پراپرٹی خریدی جبکہ یہ پراپرٹی ظاہر نہیں کی گئی-

پیراگون کے ڈائریکٹر ندیم ضیاء نے سال 2017 کا گوشوارہ جمع نہیں کروایا تھا، ندیم ضیاء نے سال 2017 میں 11 کروڑ 98 لاکھ کی پراپرٹی خریدی جبکہ یہ پراپرٹی ایف بی آر کو ظاہر نہیں کی گئی۔ ایف بی آر نے کامران کیانی اور ندیم ضیاء کو اکیس جنوری تک جواب نہ دینے پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے یکطرفہ کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer