فرانسیسی سفیر کی شاہی قلعہ آمد

فرانسیسی سفیر کی شاہی قلعہ آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیر مارک بیریٹی کی شاہی قلعہ آمد، مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیر ڈاکٹر مارک بیریٹی کی شاہی قلعہ آمد پر والڈ سٹی اتھارٹی کے افسران نے بھرپور استقبال کیا، اس موقع پر سفیر نے قلعہ کے مختلف تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور مغلیہ دور کے طرز تعمیر کو سراہا۔

اس موقع پر خصوصی گفتگو میں فرانسیسی سفیر مارک بیریٹی کا کہنا تھا کہ قلعہ کے دورے کا مقصد صرف ثقافتی ورثہ کو دیکھنا نہیں بلکہ بحالی کے کاموں کا معائنہ بھی ہے، فرانسیسی حکومت اس کی تزئین آرائش میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

شاہی قلعہ کے تفصیلی دورے کے بعد فرانسیسی سفیر نے ایڈوائزر اینڈریو اور دیگر کے ہمراہ حویلی ریسٹورنٹ میں دوپہر کا کھانا بھی کیا۔