ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترک وفد کی پاکستان ریلوے افسران سے ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

ترک وفد کی پاکستان ریلوے افسران سے ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ترک اسٹیٹ ریلوے کمپنیوں تلمساس اور ریمیساس کے آٹھ رکنی وفد کی ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور آمد، ترک وفد نے پاکستان ریلوے افسران سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سی ای او آفتاب اکبر کی صدارت میں اعلی ریلوے افسران نے ترک ریلوے وفد کو ریلوے آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی، میٹنگ میں پاکستان اور ترک ریلوے حکام کیجانب سے مشترکہ دلچسی کے معاملات زیر بحث آئے۔ ڈی جی تلمساس اوکی ہئیری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ریلوے کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 ترک ریلوے مستقبل میں خطے میں ریلوے کی بہتری کے حوالے سے پاکستان ریلوے سے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer