سٹی42: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن حسب معمول متاثر، لاہور سے جانے اور آنے والی 21 پروازیں متاثر،9 منسوخ جبکہ 12 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔
ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303، پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 654، ائر بلیو کی جدہ جانے والی پرواز 470، پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 682، پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 656، پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 655، پی آئی اے کی ملتان سے آنے والی پرواز 681، پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 312، پی آئی اے کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 264 کو منسوخ کر دیا گیا۔
جبکہ دوسری جانب متعدد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں، جن میں پی آئی اے کی بیجنگ سےآنے والی پرواز پی کے 853 ایک گھنٹہ، سعودی ائر کی جدہ سے آنے والی پرواز 734 پندرہ منٹ، پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 650 پنتالیس منٹ، ترکش ائر کی استنبول جانے والی پرواز 715پچیس منٹ، پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 8386تیس منٹ تاخیر کا شکار ہی۔
پی آئی اے کی پیرس جانے والی پرواز 733 دوگھنٹے قبل روانہ ہوئی۔