( جنید ریاض) گورنمنٹ ٹریننگ کالج فاردی ٹیچرزآف ڈیف گلبرگ میں سائن لینگویج، آڈیالوجی اینڈ آڈیومیٹری اور آٹزم سیپکڑم کی کلاسزکا آغازکردیا گیا۔
ٹریننگ کالج فاردی ٹیچرزآف ڈیف میں پہلی بار سائن لینگویج،آڈیالوجی اینڈ آڈیومیٹری اور آٹزم سیپکڑم کی کلاسز کا اغاز ہوا ہے، تین ماہ کےشارٹ کورس کی افتتاحی تقریب میں پرنسپل شہزاد ہارون بھٹہ، راجہ اعجاز،شیخ پرویزاوردیگر نے شرکت کی، شہزاد ہارون بھٹہ کا کہنا تھا کہ تینوں کورسسز سے خصوصی بچوں کو استفادہ ہوگا۔