ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر لاہور نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی

کمشنر لاہور نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب):کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل کے ساتھ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، کمشنر نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔

لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے دفتر غوث الاعظم روڈ پر ہونے والی ملاقات میں اسسٹنٹ کمشنر جنرل سید منور بخاری ، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے اہم عہدیداران سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

 کمیٹی میں کمشنر آفس ، ڈی سی آفس ، ٹریفک پولیس ، ایل ڈی اے ، رنگ روڈ اتھارٹی کے افسران شریک ہونگے۔ کمیٹی سات روز میں ٹرانسپورٹرز کے مسائل سن کر سفارشات مرتب کرے گی۔ ملاقات میں رنگ روڈ پر ٹول پلازہ، ٹریفک پولیس کے بے جا چالان ، لاہور میں داخل اور خارج ہونے کے حوالے سے مسائل زیر بحث رہے۔

مزید دیکھئے: