سید احمد: صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی سرجی میڈ ہسپتال آمد، معروف سٹیج فنکارامان اللہ کی عیادت کی۔ انکا کہنا تھا کہ امان اللہ پاکستانی سٹیج کا بہت بڑا فنکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی سرجی میڈ ہسپتال میں معروف سٹیج فنکارامان اللہ کی عیادت کی اورفنکار کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اورنیک تمنائوں کااظہار کیا۔
انہوں نے امان اللہ کو پنجاب حکومت کی جانب سے بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انکا کہنا تھا کہ امان اللہ پاکستانی سٹیج کا بہت بڑا فنکار ہے۔ دعا ہے کہ اللہ جلد شفا دے اور وہ دوبارہ سے لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹیں بانٹ سکیں۔