ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس این جی پی ایل،10لاکھ کنکشن لگانے کا مقررہ ہدف پورا نہ ہونےکا خدشہ

ایس این جی پی ایل،10لاکھ کنکشن لگانے کا مقررہ ہدف پورا نہ ہونےکا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا):سوئی ناردرن گیس کمپنی میں چوبیس لاکھ صارفین کی درخواستیں التواء کا شکار، میٹرز کی بروقت ڈلیوری نہ ہونے کی وجہ سے رواں سال دس لاکھ کنکشن لگانے کا مقررہ ہدف پورا نہ ہونے کی خدشات پیدا ہو گئے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی میں چوبیس لاکھ درخواستیں التواء کا شکار ہیں، رواں سال کمپنی نے دس لاکھ گھریلو کنکشن لگانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، گزشتہ سال ایس این جی پی ایل پانچ لاکھ میٹرز لگانے میں ناکام ہوئی تھی، گزشتہ سال میٹر ساز کمپنیوں کی وجہ سے سوئی گیس کمپنی ہدف پورا کرنے میں ناکام ہوئی تھی، میٹر ساز کمپنیوں کیساتھ ایس این جی پی ایل کے کیسز عدالت میں زیر سماعت ہیں، میٹرز کی بروقت ڈلیوری نہ ہونے کی وجہ سے ٹارگٹ کو پورا نہیں کیا جا سکا تھا۔

 رواں سال دس لاکھ میٹر لگانے کا ہدف پورا کرنے میں ناکامی کے خدشات پیدا ہونا شروع ہو گئے ہیں، کمپنی اس وقت جون دو ہزار پندرہ تک جمع درخواستوں پر میٹرز لگا رہی ہے تاہم اڑھائی سال سے زیرالتواء درخواستوں پر ڈیمانڈ نوٹ جاری ہونے کا آغاز بھی نہیں ہو سکا۔