ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا دعویٰ، ہربنس پورہ سے 2مبینہ دہشتگرد گرفتار

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا دعویٰ، ہربنس پورہ سے 2مبینہ دہشتگرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک):کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی، ہربنس پورہ سے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ، ابتدائی تفتیش کے مطابق دہشت گرد سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں کو ٹارگٹ بنانا چاہتے تھے۔

کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہربنس پورہ ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشت گردوں داؤد خان اور امجد خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹوں کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جن کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برامد کر لیے گئے ہیں، سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔