درُنایاب: ڈی جی رینجرزپنجاب میجرجنرل اظہرنوید حیات کی قومی نیزہ بازی ٹیم سےملاقات، ٹیم کی آسٹریلیا میں نمایاں کارکردگی کوسراہا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات خان نے رینجرز ہیڈ کوارٹر میں قومی نیزہ بازی ٹیم سے ملاقات کی۔ ڈی جی رینجرز نے نیزہ بازی ٹیم کی آسٹریلیا میں نمایاں کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے ٹیم کو کامیابی پرمبارکباد دی اور اس کھیل کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔
پاکستان کی ٹیم نے آٹھ گولڈ میڈلز، پندرہ سلور میڈلز اور ایک کانسی کا میڈل حاصل کیا تھا۔ ٹیم کے کپتان نگاہ حسین بہترین نیزہ باز قرار پائے تھے۔