قبل ازوقت انتخابات سے غیرآئینی صورتحال پیدا ہو گی: سراج الحق

قبل ازوقت انتخابات سے غیرآئینی صورتحال پیدا ہو گی: سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: جماعت اسلامی کی مجلس عاملہ کا اجلاس، سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ الیکشن 2018 پربے یقینی کے سائے مسلسل بڑھتے جارہے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کوالیکشن کو طے شدہ شیڈول کے مطابق کرانے پر زور دینا چاہیے۔

 سراج الحق کا کہنا تھا کہ انتخابات بروقت، شفاف، آزادانہ اورغیر جانبدارانہ ہونے چاہئیں ۔اگر انتخابات وقت پر نہیں ہوتے تو ملک میں غیر آئینی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی قوم ، ملک اور حکومت کو ٹھیک کرنے کا راستہ فوج کشی نہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کے مقابلے کے لیے پوری قوم کو تیار کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود حکومت قصور واقعہ کے مجرموں کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔ لوگ خوف کی فضا کی وجہ سے اپنے معصوم بچوں کو سکول بھیجتے ہوئے ڈرتے ہیں ۔

جماعت اسلامی کی مجلس عاملہ کا اجلاس سینیٹر سراج الحق کی صدارت میں ہوا۔ جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں منگل کے روز شروع ہونے والی تین روزہ مجلس شوریٰ کا ایجنڈا بھی طے کیا گیا۔