عثمان ظہیر: نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس این فائیو سینٹرل کمپلکس کے زیر اہتمام موٹروے پولیس افسران کے لیے موثر حوصلہ افزائی کے عنوان پر ہونے والے لیکچر میں ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ موٹروے پولیس بھی فضائی آلودگی کو ختم کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرسکتی ہے، ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ آئندہ موٹروے پولیس اور محکمہ تحفظ ماحولیات ملکر ماحول کر بہتر بنانے میں اپنا کردار اد اکریں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ ہمیں ماحول کو آلودگی سے محفوظ بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیئے۔ انھوں نے کہا کہ موٹروے پولیس کو دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو موٹروے پر آنے نہیں دینی چاہیئے۔ ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ موٹروے پولیس کا نظام ہمارے لیے مشعل راہ ہے. ہمیں موٹروے پولیس پر فخر ہے۔
ڈی آئی جی زونل کمانڈر مرزافاران نے کہا کہ ہم ماحول کو بہتر بنانے کے لیے محکمہ تحفظ ماحولیات کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مرزار فاران نے کہا کہ موٹروے پولیس محکمہ تحفظ ماحولیات کو بہتر بنانےمیں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ ڈی آئی جی زونل کمانڈر مرزا فاران بیگ نے صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات ذکیہ شاہنواز کو اعزازی شلیڈ اور کتاب سے بھی نوازا۔ اس موقع پرموٹروے پولیس افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔