ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئندہ عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ڈیڈ لائن مقرر

آئندہ عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ڈیڈ لائن مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

منیر باجوہ: ہائیکورٹ میں سیاستدانوں کو کاغذات نامزدگی میں قرضے، اثاثے اور دوہری شہریت چھپانے کی اجازت دینے کے خلاف درخواست پر سماعت، وفاق اور الیکشن کمیشن کو جواب داخل کرانے کے لئے فروری کے دوسرے ہفتے تک کی مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ نے شہری حبیب اکرم کی آئینی درخواست پر سماعت شروع کی تو وفاق اورالیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت سے جواب داخل کرانے کے لئے مہلت دینے کی استدعا کی۔

 درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ایکٹ 2017ءکے تحت سیاستدانوں کے کاغذات نامزدگی کے فارم اے اور بی میں سیاستدانوں کو اثاثے، قرضے، فوجداری مقدمات، دہری شہریت چھپانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے دلائل دیئے کہ وفاق نے سیاست دانوں کی کرپشن چھپانے اور آئین کے آرٹیکل 62 اور 63کا اثر زائل کرنے کے لئے الیکشن ایکٹ 2017ءانتہائی عجلت میں پارلیمنٹ سے منظور کرایا ہے۔

 فارم اے اور بی میں ترمیم کے بعد مستقبل میں کوئی بھی رکن پارلیمنٹ نااہل نہیں ہو سکے گا، کاغذات نامزدگی کے فارم اے اور بی میں ترمیم آئین کے آرٹیکل 2اے، 4، 5، 8، 9، 17، 19 اے، 37، 62، 63، 113 اور عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مزید دلائل دیئے کہ وفاق اور وزارت قانون و انصاف نے الیکشن کمیشن کا اختیاراستعمال کرتے ہوئے سیاستدانوں کے کاغذات نامزدگی میں ترمیم کی ہے لہٰذا وفاق کے کاغذات نامزدگی میں ترمیم کے اقدام کو کالعدم کیا جائے اور وفاقی حکومت، وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کو نئے ترمیم شدہ کاغذات نامزدگی کے فارمز پر عمل درآمد سے بھی روکا جائے۔