ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی153،154 کے مکینوں کا چیئرمینوں کی غیر شفاف نامزدگی کیخلاف احتجاج

پی پی153،154 کے مکینوں کا چیئرمینوں کی غیر شفاف نامزدگی کیخلاف احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار گھمن):پی پی 153، 154 کے مکینوں کا ضلعی دفترز کوۃ وعشر کے سامنے احتجاج، ایم این اےاورایم پی اے کی سلیکشن نہیں چلے گی، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مطالبہ زکوۃ وعشرکمیٹیوں کے چیئرمینوں کا شفاف انتخاب کیا جائے۔

چوبرجی میں ضلعی دفتر چیئرمین زکوۃ و عشرکمیٹی کے سامنے صوبائی اسمبلی کے حلقہ ایک سو تریپن اور ایک سو چون کی مختلف یونین کونسلز کے رہائشیوں نے زکوۃ و عشر کمیٹیوں کے چیئرمینوں کی غیر شفاف نامزدگی کے خلاف احتجاج کیا۔بعدازاں چیئرمین ضلعی زکوۃ و عشرکمیٹی نوید انجم نے سب کی شکایات سنیں۔

مختلف یونین کونسلز کے رہائشیوں نے موقف اختیار کیا کہ ایم این اے اور ایم پی ایز کے غیر جمہوری طریقے سے نامزدکردہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو نہیں مانتے۔ بلکہ علاقہ کے معززین اور اچھی شہریت کے حامل نیک پرہیز گارافراد کو انتخاب کے زریعے منتخب کیا جائے۔چیئرمین نویدانجم کا کہنا تھا کہ معاملات کو جلد حل کروانے کی کوشش کرونگا۔

مزید دیکھئے: