ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کو لاک ڈاون کرنے والے ناکام ہوں گئے: مریم نواز

لاہور کو لاک ڈاون کرنے والے ناکام ہوں گئے: مریم نواز
کیپشن: maryam-na120
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازکی این اے ایک سوبیس آمدحلقہ کے لوگوں کے مسائل سنے،یونین کونسل انسٹھ کےوائس چئرمین عرفان تاج کے گھر سنت نگر میں گئیں، ان کا کہنا تھا کہ لاہور کو لاک ڈاون کرنےوالےناکام ہوں گئے،عمران خان کی شادی پر تبصرہ سے گریز۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سئنیر رہنما مریم نواز مزنگ سمیت این اے ایک سوبیس کے دیگر علاقوں میں پہنچی اور حلقہ کے لوگوں میں گھل مل گئی اور دروازوں پر جا کران کے مسائل بھی سنے, مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز نے لاہورکولاک ڈاون کرنے کے حوالے سے بات کرتےہوئے کہا کہ سترہ جنوری کو زرداری ،عمران خان اکھٹے نہیں ہوں گئے تو کیسے پتہ چلے گا کہ سازشیں کرنے والے کون ہیں،پہلے بھی یہ ناکام ہوئے تھے اور اب بھی ناکام ہوں گئے ۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں ن لیگ کی حکومت ختم کردی گئی ہے جبکہ زینب قتل کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کر کےانہیں عبرتناک سزادی جائے گئی۔

مریم نواز نے میاں نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس کےحوالےسےبات کرتےہوئے کہنا تھاکہ سینیٹ الیکشن اور موجودہ صورتحال پر غورکیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نوازنےوائس چئرمین یونین کونسل انسٹھ عرفان تاج کےگھرپہنچی جہاں پرانھوں نےلیگی کارکنان میاں اسلم سلیم،شہاب بشارت ،ندیم احسن سمیت دیگرسےملاقات کی جبکہ مریم نواز نے این اے ایک سوبیس کے حلقہ کےمسائل کوحل کروانے کی ہدایات کرتےہوئےکہاکہ شام تک انہیں تصاویرکھینچ کربھیجی جائیں۔