وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع

وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع
کیپشن: hajj
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم) وزارت مذہبی امور کی جانب سے رواں سال حج کی سعادت حاصل کرنے والے خواہشمند حضرات سے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، چوبیس جنوری تک شہر کے تیرہ بینکوں میں شہری حج درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، شہر کے تیرہ بینکوں میں چوبیس جنوری تک درخواستیں جمع ہو سکیں گی، جن میں نیشنل بینک، حبیب بینک، حبیب میٹروپولیٹن بینک،میزان بینک، عسکری بینک، دبئی اسلامک بینک، الائیڈ بینک ، یونائیٹڈ بینک، بینک آف پنجاب اور زرعی ترقیاتی بینک شامل ہیں، درخواست فارم شہریوں کو بینک سے ملے گا، فارم کیساتھ پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ کی کاپی لف کرنا ہوگی.

قرعہ اندازی کے بعد کامیاب عازمین حج پاسپورٹس بینکوں میں جمع کرائیں گے،حج میں عازمین کو قربانی کے اخراجات کے بغیر دو لاکھ اسی ہزار روپے جبکہ قربانی کے اخراجات سمیت دو لاکھ ترانوے ہزار پچاس روپے جمع کرانا ہوں گے۔

ویڈیو دیکھیں