ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

وفاقی حکومت کے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: GOP
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) وفاقی حکومت کےملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ،سائیکل،موٹر سائیکل اور گاڑی کیلئے لون میں اضافہ،سائیکل کیلئے لون کی حد7ہزار سے10ہزارکردی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے ملازمین کیلئے سائیکل، موٹرسائیکل اور گاڑی کیلئے لون میں اضافہ سائیکل کیلئے لون کی حد7ہزار سے10ہزارکردی گئی ہے، موٹر سائیکل ایڈوانس75 ہزارسے بڑھا کر ایک لاکھ کردیا گیا،گاڑی ایڈوانس ساڑھے4لاکھ سے بڑھا کر10لاکھ تک کردیا گیا۔

ایڈوانس کی حد میں اضافہ قیمتوں میں اضافہ کی پیش نظر کیا گیا، سائیکل کیلئے کم از کم 15000روپے تنخواہ ہونا لازم ہے، موٹرسائیکل کیلئے 15 سے 34 ہزارتنخواہ پر لون ملےگا۔

گاڑی کیلئے کم از کم 35 ہزارتنخواہ والے ملازمین کو ہی لون ملے گا، وفاقی محکمہ خزانہ نے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔