ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سروسز ہسپتال میں ڈاکٹر اور مریض کےلواحقین میں جھگڑا

سروسز ہسپتال میں ڈاکٹر اور مریض کےلواحقین میں جھگڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارسلان حیدر: سروسز ہسپتال میں ڈاکٹر اور مریض کےلواحقین میں جھگڑا ہونے پر ایمرجنسی بند، ڈاکٹروں نے مریضہ کے لواحقین کی دھلائی کردی۔

تفصیلات کے مطابق داروغہ والا سے راشدہ نامی مریضہ عارضہ قلب میں مبتلاہونےکےباعث سروسزہسپتال آئیں۔ اس کے لواحقین نے ڈاکٹرز کو مبینہ طور پر متعدد مرتبہ معائنہ کرنے کیلئے اسرار کیا۔اسرار پر ڈاکٹر طیش میں آگیا اور مریض کے لواحقین کو تھپڑ رسید کردیا۔ بعد ازاں ڈاکٹروں اورعملےنےمریضہ کےلواحقین کی دھلائی شروع کردی۔ ایمرجنسی میں ہنگامہ برپاہونےپرکام بندہوگیا۔اطلاع ملنے پر شادمان پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ایمرجنسی میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ہسپتال کی ایمرجنسی کوبندکردیاگیا۔ایم ایس نے ڈاکٹرز اور مریضہ کے لواحقین کو طلب کر لیا ہے۔

دوسری جانب ایمرجنسی میں موجود دیگر مریضوں کے لواحقین نے شکوہ کیا ہے کہ جس ڈاکٹر کا اختلاف ہوا ہے اسی کی انکوائری کی جائے۔ باقی ڈاکٹروں کو کام کرنے دیا جائے۔ مریضوں کے لواحقین نے اعلیٰ حکام سے انکوائری جلد مکمل کرنے کی اپیل کی ہے۔