ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث ملزم لاہور سے گرفتار

انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث ملزم لاہور سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث ملزم کو  گرفتار کرلیا۔ 

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق  انسانی سمگلنگ میں ملزم عنایت اویس کو لاہور سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے، ملزم نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر 7 لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول کی، ملزم پیسے وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔