آئی ایم ایف کی شرط  پر گیس مزید 65 فیصد مہنگی

 آئی ایم ایف کی شرط  پر گیس مزید 65 فیصد مہنگی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط  پر گیس مزید 65 فیصد مہنگی کردی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس قیمتوں میں 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی ہے۔علاوہ ازیں بلک میں گیس استعمال کرنے والوں کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 900 روپے کا اضافہ، سی این جی سیکٹر کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 170 روپےکا اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی این جی سیکٹر کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 170 روپے اضافہ اور کھاد کارخانوں کے لیے بھی گیس کا ریٹ معمولی بڑھایا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer