پی سی بی میں وی وی آئی پی کلچر ختم کرنے کا فیصلہ

پی سی بی میں وی وی آئی پی کلچر ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد :  محسن سپیڈ کے پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی انقلابی اقدامات جاری ہیں، پی سی بی میں وی وی آئی پی کلچر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق پی سی بی نے وی آئی پی باکس کے ٹکٹ بھی فروخت کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں اور پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے تمام میچز کے لیے بھی انتظامیہ کو مفت ٹکٹس دینے سے روک دیا ہے اور اب وی  آئی پیز کو بھی پی ایس ایل کے میچز کےلئے ٹکٹ خریدنا پڑیں گے۔

 پی سی بی نے رواں سیزن میں سکیورٹی اور انتظامی امور کی مد میں 25 کروڑ بچا لیے، گزشتہ سیزن میں اس حوالے سے پنجاب گورنمنٹ اور پی سی بی کے درمیان تنازعہ بھی پیدا ہوا تھا۔

  چیئرمین آفس کی تزین و آرائش کے اخراجات چیئرمین محسن نقوی خود اٹھائیں گے جبکہ محسن نقوی نے پی سی بی میں روایتی کھابہ کلچر بھی بند کرنے کی بھی  ہدایات جاری کردی ہیں۔

 دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم میں چیئرمین آفس کی تزئین و آرائش کا کام بھی شروع کیا گیا ہے۔

 خیال رہے کہ ماضی میں وی آئی پی کلچر پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے رہے جبکہ  محسن نقوی کے اقدامات سے ماضی میں مزے لوٹنے والے پی سی بی آفیشلز پریشان ہوگئے، چیئرمین پی سی بی کا عزم  کہ  پی سی بی کو منافع بخش بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے۔