ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 گرین ٹاؤن:پولیس ناکے پر روکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ،جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک،ایک زخمی، دو فرار

 گرین ٹاؤن:پولیس ناکے پر روکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ،جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک،ایک زخمی، دو فرار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں پولیس پر ڈاکوؤں کی فائرنگ جوابی سے ایک ڈاکو ہلاک ، ایک زخمی جبکہ دو فرار ہو گئے۔ گرین ٹاؤن پولیس نے ڈکیتی کی کال پر ناکہ بندی کررکھی تھی۔
لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں پولیس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ  کر دی ،جوابی  فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  گرین ٹاؤن پولیس نے ڈکیتی کی کال پر ناکہ بندی کررکھی تھی، پولیس نے چار مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا،موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا، ہلاک ڈاکو کی شناخت عدیل جبکہ زخمی کی مدثر کے نام سے ہوئی۔

 ہلاک ڈاکو نے چند روز قبل ایک پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا ،دونوں ڈاکو قتل ، ڈکیتی اقدام قتل کی درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔