ویب ڈیسک: پی ایس ایل 8 کے تیسرے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5 مہرے کھسکانے والے احسان اللہ مین آف دی میچ قرار پائے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آج کے ہونے والے میچ میں فاسٹ بولر احسان اللہ گلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں کیلئے درد سر بنے رہے ، انہوں نے آج کے میچ میں 12 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ، ان کی اس پرفارمنس کی بدولت ملتان سلطانز اپنے دوسرے میچ میں 111 رنز کا ہدف باآسانی 13.3 اوورز میں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ، میچ کے بعد بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوشش کی اپنی ٹیم کو جیت دلواوں اور اللہ نے کامیاب کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ مین آف دی میچ ایوار ڈ اپنے والدین کے نام کرتا ہوں ۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے اپنے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔