ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کا درخواست ضمانت واپس لینے کا فیصلہ

Imran khan,City42
کیپشن: Imran khan,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب  ڈیسک) حفاظتی ضمانت  کی درخواست پر عدالت کی جانب سے طلبی پر عمران خان نے درخواست ضمانت واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

  تفصیلات کے مطابق  چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے  لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے عدالت میں پیش  ہونے کے حکم پر پیش ہونے سے انکار کر  دیا ہے ،  نہ صرف عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ حفاظتی ضمانت بھی واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

 واضح رہے کہ جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے حفاظتی ضمانت کیلئے عمران خان کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ درخواست گزار کو ساتھ لے آئیں، ہم قانون کے مطابق چلنا چاہتے ہیں، انہیں سٹریچر یا ایمبولینس پر ہی لے آئیں ہم 8 بجے تک بیٹھے آپ کا انتظار کر رہے ہیں، دوران سماعت معزز جج نے عمران خان کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ رات دیر تک عدالتیں کھولنے پر آپ لوگوں کو اعتراض ہوتا ہے، عدالت میں آپ کا پابند نہیں ہوں جو رات بارہ بجے تک انتظار کروں گا۔

 درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان سابق وزیراعظم اور قانون پر عملدرآمد کرنے والے شہری ہیں، عمران خان اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں خود کو سرنڈر کرنا چاہتے ہیں،اس حوالے سے فریش عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنا چاہتے ہیں ، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کیلئے حفاظتی ضمانت دی جائے، عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے موجودہ کیس میں نامزد کیا گیا ہے، عمران خان کوئی ریکارڈ یافتہ نہیں ہیں موجودہ کیس میں شامل تفتیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔

  درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے میڈیکل گراؤنڈ پر حاضری سے استثنی نہیں دیا، عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے، خصوصی عدالت میں دوبارہ درخواست ضمانت دائر کرنی ہے، لاہور ہائیکورٹ متعلقہ عدالت میں سرنڈر کرنے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرے۔