(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ سال گنے کی فی من قیمت ساڑھے چار سو روپے کی جائے گی ، کاشتکاروں اور کسانوں سے انصاف کرنے سے ملک کی زراعت ترقی کریگے۔
کاشتکاروں اور کسانوں کو محنت کا پھل ملنے سے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی،کسان خوشحال ہوگا تو زراعت پر توجہ دیگا، گنے کی منصفانہ قیمت سے ملک چینی کی پیداوار میں خود کفیل ہوگا ،وقت آگیا ہے کسانوں سے ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔