ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں کمی

Gold price decreased
کیپشن: Gold price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے قیمتوں میں کمی  پرمقامی صرافہ میں سونا سستا ہوگیا ۔ آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا پانچ ڈالر سستا ہوکر اٹھارہ سو اکیاون ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

اس کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا  جس سے صرافہ بازار میں چوبیس قیراط ایک تولہ سونا سات سو روپے سستا ہوکر ایک لاکھ پچیس ہزار سات سو روپے کا ہوگیا ہے  اور ساتھ ہی چوبیس قیراط دس گرام سونا بھی چھ سو ایک روپے کمی کے بعد ایک لاکھ سست ہزار سات سو سڑسٹھ روپے کا ہوگیا ہے  جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت چودہ سو ساٹھ روپے پر ہی برقرار رہی۔