ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نہ قطار نہ انتظار؛ ٹریفک چالان ادا کرنا مزید آسان ہوگیا

نہ قطار نہ انتظار؛ ٹریفک چالان ادا کرنا مزید آسان ہوگیا
کیپشن: Traffic Challan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی وضع کردہ ای پے موبائل ایپ پر ٹریفک چالان کی ادائیگیوں کا آغاز، لاہور سمیت پنجاب بھر کے شہری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے چالان موبائل ایپ کے ذریعے ادا کر سکیں گے۔
 پنجاب بھر میں ٹریفک چالان کی ای پے کے ذریعے آن لائن وصولی کا آغاز ہو گیا ہے۔ اب لاہور سمیت پنجاب کے 36 اضلاع کے شہری ٹریفک چالان ایک کلک پر جمع کرا سکیں گے۔ ای پے پنجاب سے اب تک 67 ارب روپے سے زائد ٹیکس ریونیو وصول ہو چکا ہے۔ ای پے پنجاب سے ٹرانزیکشنز ایک کروڑ تیس لاکھ سے تجاوز کر گئیں۔

چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ آصف بلال لودھی کہتے ہیں آن لائن ادائیگی سے شہریوں کو وقت کی بچت اور قطاروں سے نجات ملے گی، ای پے پنجاب سے 10محکموں کے 21 محصولات آن لائن ادا کئے جا سکتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer