ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 7؛ پشاور زلمی نے کوئٹہ کو 24 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل 7؛ پشاور زلمی نے کوئٹہ کو 24 رنز سے شکست دیدی
کیپشن: Peshawar Zalmi won
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کےساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔  پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کی پوری ٹیم 161 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پشاور زلمی نے 24 سکور سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیتا اور  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔  پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے 20 اوورز میں 185 رنز بنائے جبکہ اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ ہف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 161 رنز بناسکی۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز 7 میچز میں 12 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ لاہور قلندرز10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر 8  جبکہ پشاور زلمی کےبھی 8 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا  6 پوائنٹس کے ساتھ پانچواں نمبر ہے۔ کراچی کنگز 7 میچوں میں سے ابھی تک کسی میں بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer