ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بے روز گار افراد کے لئے خوشخبری

Vacancies in railway police,
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کے لیے اچھی خبر، ریلوے پولیس میں بھرتی پر لگائی گئی پابندی ہٹا لی گئی، وزارت ریلوے نے ریلوے پولیس حکام کو بھرتیوں کی اجازت دے دی۔

ریلوے پولیس میں بھرتی پر لگائی گئی پابندی ہٹا لی گئی۔ریلوے میں ڈائریکٹ اے ایس آئی کی بھرتیوں کی بھی اجازت مل گئی، ریلوے پولیس میں تین مراحل میں 600 آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

آئی جی ریلوے پولیس فیصل شاہکار کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لئے وزارت ریلوے نے بھرتیوں کی اجازت دی،ریلوے میں میرٹ پر بھرتیوں کے لئے جلد طریقہ کار وضع کریں گے۔ڈائریکٹ اے ایس آئی کی بھرتیاں پنجاب پبلک سروسز کمیشن کے تحت کروائیں گے۔ فیصل شاہکار کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس ملازمین کے سکیل کی اپ گریڈیشن بھی جلد کی جائے گی۔